ترکی میں سات اعشاریہ دو شدت کے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے . زلزلے کا تازہ جھٹکہ ملک کے جنوب مشرقی شہر وان میں آیا۔ جس سے عمارتیں ہل گئیں۔ ترکی میں شدید زلزلے کیوجہ سے دو سو افراد ہلاک ہو گئے اورمزید سینکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے . ترکی کے جنوب مشرقی شہر وان میں سات اعشاریہ دو شدت کے زلزلے سے دو سو افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اور حکام کا کہنا ہے مزید سینکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے،متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کیلئے ریسکیو کا کام جاری ہے۔بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے ریڈ کریسنٹ کی جانب سے متاثرہ افرادکو خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی ترسیل جاری ہے۔ شدید ٹھنڈے موسم میں زلزلہ متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔ جبکہ ترک حکام نے اسرائیلی امداد قبول کرنے سے انکار کردیاہے۔ اس سے پہلے بھی اسی شہر میں سات اعشاریہ دو شدت کے زلزلے سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیل گئی۔ سیکڑوں عمارتیں منہدم ہوئی حکام نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ ایک ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام نے امدادی کام شروع کردیاہے۔ اور ملبے تلے دبے اور پھنسے ہوئے لوگوں کا نکالا جارہاہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔