کینیا میں نائٹ کلب پر دستی بم سے حملہ، 14 زخمی

Somalia

Somalia

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک نائٹ کلب پر دستی بم سے کیے گئے حملے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہو گئے۔پیر کو علی الصباح ہونے والا دھماکا ایک ایسے وقت ہوا ہے جب ملک میں غیر ملکیوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں گزشتہ ہفتے کینیا کی سکیورٹی فورسز نے القاعدہ سے منسلک عسکری تنظیم الشباب کے خلاف جنوبی صومالیہ میں سرحد پار کارروائی کا آغاز کیا تھا۔کینیا میں امریکی سفارت خانے نے ہفتہ کو متنبہ کیا تھا کہ ملک میں دہشت گرد حملے کا خطرہ ہے۔انتباہ میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ حملے میں کون سے عناصر ملوث ہو سکتے ہیں لیکں یہ ضرور کہا گیا تھا کہ اس کا ہدف تجارتی مراکز اور نائٹ کلبوں سمیت ایسے مقامات ہو سکتے ہیں جہاں غیر ملکیوں کا آنا جانا رہتا ہو۔