پاکستانی نژاد کینڈین خرم سہروردی نے پاکستانی سنگر عالمگیر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک وی وی سیریل میں ان کا گانا کہہ دینا آنکھوں سے کودوبارہ ترتیب دیا ہے ۔ اس گانے کا مقصد عظیم گلوکار عالمگیر کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ، جو گردے کی تکلیف کے باعث کافی بیمار رہے ہیں۔ گانے میں کینیڈین گٹارسٹ کرسٹین یونگ نے اردو میں عالمگیر کے ساتھ گانا ریکارڈ کرایا۔ جو پاکستانی گلوکار کی صلاحیتوں کا اعتراف مانا جارہا ہے ۔ دوسری جانب جب عالمگیر یہ گانا گا کر ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا تو وہ پوری ہمت کے ساتھ تازہ دم ہو کر گلوکاری کے میدان میں واپس آ گئے ۔