لیبیا کی عبوری کونسل کے سربراہ مصطفی عبدالجلیل کا کہنا ہے کہ معمر قذافی کے قتل کی تحقیقات کی جائیں گی۔ معمر قذافی کی میت کے مستقبل کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ معمر قذافی کی ہلاکت کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ اقوام متحدہ، برطانیہ اور روس کی جانب سے دبا پرکیاگیا۔مصطفی عبدالجلیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے قذافی کی میت کا فیصلہ کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو فتوی کے ذریعے اس کا فیصلہ کرے گی۔ مصراتہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومتی فورسز کے کمانڈر نے کہا کہ کرنل قذافی کو زندہ گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے ایک سونے کی پستول،رائفل اور سیٹلائیٹ فون برآمد ہواتھا۔ دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کرنل معمر قذافی کے آبائی گاں سرت میں ان کے تریپن حامیوں کا بظاہر اجتماعی قتل کیا گیا ہے۔ عبوری کونسل کا کہنا ہے کہ نئی حکومت ایک ماہ میں تشکیل دے دی جائے گی اور عام انتخابات آٹھ ماہ میں کرائے جائیں گے۔