عراق میں ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹ پر حملہ اور خودکش دھماکہ میں 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے وسط میں ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹ پر کار سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دو ٹریفک پولیس اہلکار اور دو شہری جاں بحق ہوگئے۔ اس واقعہ کے آدھا گھنٹہ بعد ٹریفک پولیس کی گشتی پارٹی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں تین ٹریفک پولیس اہلکار اور چار زخمی ہوگئے جب لوگ امدادی کارروائیوں کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑا دیا جس کے نتیجہ میں ایک شہری ہلاک ہوگیا۔