آخری دیدارنہ کرنے والے پوتی فاطمہ بھٹو ، پوتے ذوالفقار جونیئر اور بہو غنوی بھٹو کی سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کی قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی۔ اس سے قبل پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی سربراہ غنوی بھٹو اور ان کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے صدر آصف زرداری کی دعوت کو مسترد کرتے ہوئے بیگم نصرت بھٹو کی تدفین میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ غنوی بھٹو کا مطالبہ تھا کہ نصرت بھٹو کا جنازہ 70 کلفٹن سے اٹھایا جائے۔ صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر ڈی آئی جی لاڑکانہ سائیں رکھیو میرانی نے پیپلزپاٹی شھید بھٹو کی چیئرمین غنوی بھٹو اور فاطمہ بھٹو سے ملاقات کی اور انہیں بیگم نصرت بھٹو کی تدفین میں شرکت کی دعوت دی جسے دونوں رہنماں نے نہ صرف مسترد کر دیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے کارکن بیگم نصرت بھٹو کے آبائی گاں میں ان کا سوگ منائیں گے۔