کرزئی کاانٹرویو سے مکر نا کافی نہیں، امریکی رکن کانگریس

loretta sanchez

loretta sanchez

امریکی رکن کانگریس لوریٹا سانچیز نے کہاہے کہ افغان صدر حامد کرزئی اپنے ٹی وی انٹرویو سے امریکا کے دبا پر مکرے، تاہم ان کا مکرنا کافی نہیں ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی رکن لوریٹا سانچیز نے ایک بیان میں کہاکہ افغان صدر حامد کرزئی کا یہ بیان کے بھارت یا امریکی حملے کی صورت میں افغانستان پاکستان کی مدد کریگا مایوس کن ہے۔ امریکا افغانستان کی مدد کررہاہے۔ ہزاروں فوجی جوان اور خواتین القاعدہ اور طالبان سے جنگ میں ہلاک اور زخمی ہوئی۔ پھر اگر افغانستان امریکی مدد تسلیم نہیں کرتا تو افغان جنگ ختم کرکے وہ وسائل ملک میں خرچ کئے جائیں