بھارت میں دیوالی کے موقعے پر دہشتگردی کا خطرہ، امریکا کے بعد برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور آسٹریلیا نے بھی ٹریول وارننگ جاری کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا کے بعد ان چاروں مملکوں کی جانب سے جاری سفری انتباہ میں اپنے شہریوں کو خبردار کیاگیاہے کہ وہ بھارت کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔ اور بھارت میں موجود شہری دیوالی کی تقریبات میں شرکت سے گریز کریں۔ بھارت نے امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، فرانس اور برطانوی سفری انتباہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے بھارت کی سیاحت کو نقصان پہنچے گا