تیونس: پہلے جمہوری عام انتخابات، اسلامی جماعت پہلے نمبر پر

tunisia

tunisia

تیونس کے پہلے جمہوری عام انتخابات میں اعتدال پسند اسلامی جماعت پہلے نمبر پر آگئی، النھضہ پارٹی کا کہناہے کہ وہ اتحادی حکومت قایم کریگی۔ تیونس کی اسلامی پارٹی انھضہ حکام دعوی کیہے کہ انہوں نے پارلیمنٹ کی دو سو سترہ نشتوں میں سے تیس فیصد سے زائد نشتیں جیت لی ہیں۔
مبصرین کے مطابق انھضہ نشتوں کی تعداد میں تو پہلے نمبر پر ہے۔ لیکن ووٹوں کی مطلوبہ تعداد حاصل نہیں کرسکی ہے۔ اسلامی جماعت النھضہ حکام نے کہاکہ وہ دوسرے نمبر پر آنے والی جماعتوں کانگریس پارٹی فار ری پبلک اور ایتاکول سے ملکر حکومت بنائیں گے۔ تیونس کی یہ اسمبلی ایک سال کیلئے ہوگی۔ پارلیمنٹ عبوری انتظامیہ قائم کریگی، آئین بنائے گی۔ اور دو ہزار تیرہ میں نئے انتخابات کا اعلان کریگی