پھر بھی دل ہے پاکستانی

health worker

health worker

تنخواہیں نہ ملنے پر چند روز قبل لیڈ ی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے حکومت کے خلا ف نِکالی گئی ریلی میں اپنے دور کا مقبول ترین یہ گانا سُننے کا موقع ملا،گانا کوئی سنگر نہیں بلکہ ہمارے اسلامی مُلک کی مُسلمان خواتین ( لیڈی ہیلتھ ورکرز) احتجاج کے دوران گا رہی تھیںاور میڈیا کے کیمروں کے سامنے اپنے آپ کو ایسے فوکس کروانے کی کوشش کر رہی تھیں کہ جیسے کوئی گانوں کاریائیلٹی شو ہو رہا ہو۔ سر عام سڑکو ں پر، سروں سے دُپٹے اُتا ر کر ، زور ،زور سے تالیاں بجا نا ،اورپورے سُر میں گانیں گانا یہ ایک اسلامی مُلک کی مشرقی عورت کو کسی طرح سے بھی زیب نہیںدیتا۔ آپ احتجاج کریں لیکن اپنے احتجاج کا خود ہی مذاق نہ اُڑائیں۔اپنی تہذیب وتمدن اور مذہب کا خیال بھی ضرور رکھیں۔ اپنے جائزمُطالبات کو حکومت سے منوانے کے لیئے ،پُرامن احتجاج کرنا ہر پاکستانی مرد یا عورت کا برابرحق ہے ،لیکن اس حق کا استعمال جائز طریقے سے ہونا چاہیے۔ضروری نہیں کہ احتجاج  ،سڑکوںپر گانیں گاکر ، ٹائیر جلاکر ، توڑ پھوڑ کر کے ، قمیضیں اُتا ر کر سینہ کوبی کرکے،بسوں اور کاروں کو جلاکرکیا جائے،آج بھی دنیا میں مُہذب قومیں پُر امن احتجاج ہی کرتی ہیں۔مُلک کا نقصان اور بیہودہ حرکات کرنے والوںکو ایک مہذب معاشرہ اور باشعو ر قوم نہیں کہا جاسکتا۔ کو ئی بھی قوم جب،حلال اورحرام،شرم اور بے حیائی،حق اورباطل،سچ اور جھوٹ،جائزاور ناجائزکے درمیان تمیز نہ کر سکے تو پھر ایسے ہی ہوتا ہے،جیسا آج ہمارے مُلک پاکستان میںہو رہاہے،موجودہ صورتحال میں اگر عوام میںنظم وضبظ نہیں ہے اُن میں غُصہ اور خود غرضی ہے تو اسکی  قصوروار صرف عوام نہیںبلکہ حکومت پاکستان بھی بر ابر کی شریک ہے۔کیونکہ اگر حکومت کوئی ایسے اقدامات کرتی جس سے عام عوام کو کچھ ر یلیف ملتا تو پھر نہ کوئی سڑکوں پر آتا اور نہ یہ احتجاجی جلسے ،جلوس اور دھرنے دیکھنے کو ملتے ۔ موجودہ حکومت جب سے  اقتدار میں آئی ہے تب سے لیکر اب تک اپنی نااہلی دِکھانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی اور حکومت نے خود یہ ثابت کیا ہے کہ وہ صرف اور صرف ، احتجاج ،دھرنے ، ریلیاں اور لانگ مارچ کی ہی زبا ن سمجھتی ہے،اسی ایک مہینے اکتوبر 2011کو ہی دیکھ لی جیئے،سب سے پہلے پورے مُلک میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ ،اس کے خاتمے کے لیئے عوام نے حکومت کے ترلے کر لیئے لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی،آخر کار تنگ آکر عوام نے مُلک گیر احتجاج شروع کیا، پورے مُلک میں ایک طر ح کی  خانہ جنگی شروع ہوگئی اور لاکھوں روپے کا نقصان بھی ہو ا ، تب جا کر حکومت کی آنکھیں کُھلیں اور پاکستان کی عوام نے ایک بار پھر مُتحد ہوکر اپنی طاقت کو منوایاجس کا ثبوت ہے حکومتِ پاکستان کا واپڈا کو فوری طور پر دس ارب روپے کی ادائیگی کرنا اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ہنگا می بُنیا دوں پر ختم کروانا، حکومت ابھی اپنی اس کا میابی کے کارناموں کے اشتہارات کو اخبارات میں چھپوانا شروع ہی کیا تھا کہ حکومت کو لگا ایک اور جھٹکا ، پاکستانی ریلوے مُلازمین کی ہڑتال کا۔ریلوے ملازمین نے بھی تنخواہیں نہ مِلنے کی وجہ سے حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ  شر وع کردیا ،ریلوے انجنز روک دیئے گئے جسکی وجہ سے مسافروں کو بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ،حکومت نے بھرپور کوشش کی کے کسی طرح بہلاپھِسلا کر ریلوے مُلازمین کی ہڑتال کو ختم کروایا جاسکے،لیکن ریلوے ملازمین کے غم اور غصے کو دیکھتے ہوئے حکومت کو اُن کے آگے گُٹھنے ٹیکنے ہی پڑے اور ریلوے مُلازمین کی ہڑتال ختم کروانے کے لیئے حکومت کو پھر سے لگا ایک ارب روپے کاایک اورٹیکا ۔پھر اگلے ہی روز نظر آئیں لیڈی ہلیتھ ورکرز حکومت کے خلاف پروٹیسٹ کرتی ہوئیں۔حکومت کے خلاف ،احتجاج ،ریلیاں ،دھرنے ،پاکستان میں اب تو یہ روز کا معمول بن چُکا ہے۔اس ساری صورتحال سے حکومت کی کمزور ترین حکمت عملی واضع نظرآتی ہے، شاید حکومت کے پاس اِتنا وقت ہی نہیں ہے کہ عوام کے مسائل کے بارے میں بھی کچھ سوچے ۔ حکومت نے ساڑھے تین سال گُزار دئیے سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنانے اور اتحاد توڑنے میں عوام اور اُنکے مسائل کو لگا دیا ایک نُکر میں اس وقت بھی وہ مصروف ہیں آنے والے الیکشن کے لیئے دوسری سیاسی جماعتو ں کے ساتھ گٹھ جوڑبنانے میں اور اپوزیشن سے نمٹنے کے لیئے حکمت عملی تیار کرنے میں۔حکومت کا عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک نے ہی عوام کو مجبور کیا ہے سڑکوںپر آکر احتجاج کرکے اپنے مُطالبات منوانے کے لیئے اور اگر عوام  جائز طریقے سے اپناجائز حق مانگتی ہے تو اُسے بے صبری قوم ہونے کے طعنے سُننے پڑتے ہیں۔ وزیراعظم صاحب خُد ا کے لیئے عوام کے زخمو ں پر نمک نہ چھڑکیں اور شکریہ ادا کریں پاکستان کی اس بے صبر ی عوام کا کہ آج پاکستان میںضروریات ِزندگی کی کوئی بھی چیز آسانی سے دستیاب نہیںہے،نہ آٹاہے، نہ چینی ہے، نہ بجلی ہے،نہ پیڑول ہے، نہ گئیس ہے،نہ پینے کا صاف پانی اور اُپر سے ڈینگئی وائرس،پھر سیلاب اس ساری صو تحال کے باوجود پاکستانی عوام جس ہمت، حوصلے اور صبر کا مظاہرہ کر رہی ہے آپ کو تو ایسی قوم کو سلام پیش کرنا چاہیے ۔اگر آپ کو کبھی فہرست ملے تو ایک بار دیکھئے ضرور کہ آج پاکستان کے عوام کس مُصیبت اور تکلیف میں ہے اور پھر یہ فیصلہ کریں کہ پاکستانی قوم صابرین میں سے ہے یا پھر بے صبری ہے ۔پاکستان میں اس وقت قحط پڑنے والی جیسی صورتحال پیدا ہو چُکی ہے  ،اسکے باوجود بھی اگرلوگ  پاکستان میںرہ رہیں ہیںتو اس میں آپ کا کوئی کارنامہ نہیں بلکہ یہ عوام کی محبت اپنے پاکستان کے ساتھ کیونکہ عوام جانتے ہیں اگر آج بُر ا وقت ہے تو انشااللہ ،اچھا وقت بھی دور نہیں،ہر رات کا ایک سویرا ہے،اور پھر حا لا ت جیسے بھی ہوں ہم پاکستان کے ہیں اور پاکستان ہما را ہے۔پاکستان کی مٹی کی خوشبو ہمارے روحوں میں بسی ہوئی ہے،ہم چاہے پاکستان میں ہوںیا پھر پاکستان سے باہر دُنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں،ہم پاکستانی تھے ،ہم پاکستانی ہیں اور پاکستانی ہی رہیںگئے۔پاکستان جیسا بھی ہے ہماراہے۔ تحریر:کفایت حسین  دبئی