گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ عوام کو نچلی سطح پر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے نمائندوں سے گورنر ہاس میں ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے وزرا تک نہیں پہنچ سکتے، اس لئے عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ لوگوں سے رابطے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی پر زور دیا اور کہا کہ حکومت، مخیر حضرات، فلاحی اداروں کی اس ضمن میں کوششیں جاری ہیں۔