حقانی نیٹ ورک نے طالبان کی شرکت کے بغیر افغانستان میں امن کیلیے مذاکرات سے انکار کردیا . افغان حقانی نیٹ ورک کے سینئر کمانڈر نے غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حقانی نیٹ ورک طالبان کی شرکت کے بغیر امن مذاکرات نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا طالبان کے بغیر افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکتا۔ سینئر کمانڈر نے بتایا کہ امریکا نے مذاکرات کیلیے حقانی نیٹ ورک سے متعدد بار براہ راست رابطہ کیا ہے۔ مگر انہوں نے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا۔ افغانستان میں امن کیلیے طالبان قیادت سے بات کرنی چاہئے۔ گزشتہ ہفتے امریکی وزیرخارجہ نے انکشاف کیا تھا کہ امریکا نے حقانی نیٹ ورک سے ملاقاتیں کی ہیں۔