تھائی لینڈ میں بدترین سیلاب سے 366 افراد ہلاک اور پچیس لاکھ بے گھر ہوگئے ہیں ۔ سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد اندرون ملک پروازوں کے لئے استعمال ہونے والا بنکاک کا دوسرا بڑا ائرپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب تھائی حکام نے سیلاب کی تازہ وارننگ بھی جاری کر دی ہے ۔جس کے بعد بنکاک میں لوگوں نے کھانے پینے کی چیزوں کا ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ وزارت تجارت نے کھانے پینے کی چیزوں پر عائد ٹیکس میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی علاقوںمیں سیلاب میں گھرے سیکڑوں افرادکو نکالنے کا عمل جاری ہے۔