ٹانک: امن کمیٹی کے سابق سربراہ فائرنگ سے جاں بحق

tank

tank

ٹانک میں امن کمیٹی کے سابق سربراہ شہاب الدین نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے۔ ٹانک کیعلاقے سول لائن میں مسعود امن کمیٹی کے سابق سربراہ جب نماز کے بعد مسجد سے گھر جار ہے تھے تو پہلے سے گھات لگائے نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ ساتھی سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔ تھانہ صدر میں واقعے کی رپورٹ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لی گئی ہے۔