گندم کی قیمت خرید 1150 روپے من کر نے کا مطالبہ

weat

weat

ملک میں گندم کی کاشت جاری لیکن قیمتِ خرید مقرر نہ ہو سکی اگر حکومت نے بروقت فیصلہ نہ کیا تو پاکستان کی 19 کروڑ عوام مہنگا آٹا خریدنے کے لیے تیار رہیں ۔
یہ با ت چئیرمین ایگری فورم پاکستان ابراہیم مغل نے اے آر وائی کو بتا ئی ان کا کہنا تھا حکومت گذشتہ چار سالوں سے گندم نو سو پچاس روپے من کے حساب سے خرید رہی ہیگندم کی قیمت خریدپرکسان اس کی کاشت سے گریزاں ہیں۔
ان کا کہنا تو حکومت اس کی قیمت خرید 1150 روپے من مقرر کرے قیمت خرید مقرر نا ہو نے پر گندم کی پیداوار دو کروڑ بیس لاکھ ٹن متوقع ہے جو گذشتہ سال سے تیس لاکھ ٹن کم ہو گی اورملکی ضروریات کو پورا کر نے کے لیے چالیس ارب روپے کی گندم درآمد کر نا پڑے گی جس سیآٹے کی قیمت میں اضا فہ ہو گااور ستائیس روپے کلو والا آ ٹے آٹاتیتینس روپے کلو میں فروخت ہو گا