وینزویلا کا لیبیا کی نئی حکومت تسلیم کرنے سے انکار

hugo chavez

hugo chavez

وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے کہا ہے کہ نیٹو نے لیبیا کے صدر کرنل قذافی کا قتل کرکے طرابلس میں من پسند حکومت بنائی ہے عبوری کونسل کی حکمرانی تسلیم نہیں کرتے۔  کراکس میں جنوبی امریکی ممالک کے اتحاد کی سیکرٹری جنرل ماریا ایما سے ملاقات کے دوران وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کا کہنا تھا کہ لیبیا کی نئی حکومت قاتل ہے۔ قذافی کچھ بھی تھے، ملک کے صدر تھے۔ نیٹو نے لیبیا کے صدر کو قتل کرایا۔ لہذا وینزویلا لیبیا کی نئی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا۔ قذافی کی ہلاکت کے بعد امریکا اور یورپ سمیت تیس ممالک نے لیبیا میں عبوری کونسل کی حکومت تسلیم کرلی ہے۔