بھارتی فوج کے کشمیر پرغاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری عوام آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔ ستائیس اکتوبر1947 کے روز بھارتی فوج نے زبردستی سر زمین کشمیر پر تسلط جمالیا تھا ۔ کشمیری عوام آج کے دن یوم سیاہ منا کر اقوام متحدہ کو باور کراتے ہیں کہ1948اور 1949 میں کشمیریوں سے کیے گئے حق خود ارادیت کے وعدوں کو نہ صرف عملی جامہ پہنایا جائے بلکہ کشمیر میں جاری بد ترین انسانی حقوق کی پامالیوں اور ریاستی دہشت گردی کو روکا جائے ۔ اس موقع پر آزاد اور مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کے حوالے سے ریلیاں نکالی جائیں گی اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔