امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے بھارتی ہیلی کاپٹر کی واپسی کے سراہتے ہوئے اسے اچھی خبر قرار دیا ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے مذاکرات کے نتیجے میں ہاٹ لائن قائم کردی ہے اور ہیلی کاپٹر واقعہ اس کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور بھارت نے اس مسئلے پر ہاٹ لائن پر براہ راست رابطہ کیا۔ نولینڈ نے پاکستان کی سرحدوں میں غلطی سے داخل ہونے والے بھارتی ہیلی کاپٹر کی واپسی کے پاکستان کے عمل کو سراہا۔ ہیلی کلنٹن کے دورہ پاکستان کے متعلق وکٹوریہ کا کہنا تھا وزیر خارجہ واپس آگئی ہیں اور وہ جلد پاکستان سے بات چیت کے متعلق بتائیں گی۔