خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دو شدت پسند ہلاک

operation

operation

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقہ شلوبر میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔  سیکیورٹی فورسز کا باڑہ میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے پانچویں روز شلوبر میں سرچ آپریشن کا اغاز کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں کا ایک گروہ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو شدت پسند ہلاک اورتین زخمی ہو گئے۔