سکھر: خاتون کی بچے کے ہمراہ خودکشی کرنے کی کوشش

sukkar

sukkar

خاتون کی اپنے چھ سالہ بچے کے ہمراہ سکھر بیراج سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم مقامی لوگوں نے خاتون اور بچے کو بچا لیا۔  سکھر بیراج کے گیٹ نمبر پندرہ سے ایک خاتون نے اپنے چھ سالہ کمسن بچے کے ہمراہ خود کشی کرنے کی خاطر دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی خاتون کو چھلانگ لگا تا دیکھ کر وہاں پر موجود لوگوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور بچے کی جان بچالی اور دونوں کو وومین پولیس کے حوالے کر دیا۔
خاتون نے میڈیا کے سامنے کچھ بھی بات کرنے سے انکار کردیا اور نہ پولیس کو خود کشی کرنے کی وجہ بتائی وومین پولیس کی انچارج کا کہنا تھا کہ خاتون کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد دارلامان بھیج دیا جائے گا۔