تیونس میں اسلامی اعتدال پسند جماعت النہدہ نے مجموعی دو سو سترہ نشستوں میں سے نوے حاصل کرلی ہیں جس کے بعد وہ سادہ اکثریت کے ساتھ پارلیمنٹ کی سب بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ تیونس میں ہونے والے تاریخ کے پہلیالیکشن کے سرکاری نتائج کے مطابق النہدہ نے ساڑھے اکتالیس فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔الیکشن کمیشن چیف کامل جندوبی نے میڈیا کو بتایاکہ بائیں بازو کی کانگریس تیرہ اعشاریہ آٹھ دو فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اس نے تیس نشستیں حاصل کی ہیں۔