زہزادہ نائف بن عبدالعزیز سعودی عرب کے ولی عہد مقرر

Prince Nayef

Prince Nayef

سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیر کو مملکت کا ولی عہد مقرر کر دیاگیا ہے۔ ریاض سے جاری ہونیو الے شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کو مملکت کا ولی عہد مقرر کیا گیا ہے۔
فرمان روا خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد شہزادہ نائف کو اپنا ولی عہد مقرر کیا ہے۔ وہ وزیر داخلہ کے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔