پاکستان دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرے۔ ہیلری کلنٹن

Hillary

Hillary

امریکہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے امریکی سینیٹ میں اپنے دورہ پاکستان پر بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کو پیغام دیا کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بتا دیا ہے کہ اچھے اور برے شدت پسندوں کی پہچان کی کوشش خطرناک ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ آسان ثابت نہیں ہوتا۔ہیلری کلنٹن نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں مفاہمت کے حوالے سے اہم کردار ہے۔