فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین سلمان صدیق نے کہا کہ نئے مالی سال دو ہزار بارہ و تیرہ کا وفاقی بجٹ مئی دو ہزار بارہ پیش کیا جائے گا تاجر برادری بجٹ تجاویز جلد ا یف بی آر کو فراہم کریں۔ ان خیلالات کااظہارانہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں” ٹیکس پئراٹرایکٹو” سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر تین سال کابجٹ تیارکرے گا جبکہ پارلیمنٹ صرف ایک سال کے بجٹ کی منظوری دیگی ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اناسی فیصد ٹیکس وصولی میں کمی کا سامنا ہے جس کے لیے ڈاکومنٹیشن ضروری ہے۔