آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے سہہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں عالمی چیمپین آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ہے۔ آسٹریلیا کے شہر بسلٹن میں ہونے والے میچ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بدقسمتی سے کھلاڑی گیند کو جال میں نہ ]پہنچا سکے۔ پہلے ہاف کے اختتام پر آسٹریلیا کو ایک صفر سے برتری حاصل تھی۔ میچ میں دونوں ٹیموں کو دودو پینلٹی کارنر ملے۔ لیکن کوئی گول سکور نہ ہو سکا۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول شکیل عباسی نے پینلٹی سٹروک پر سکور کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیمی ڈائیر، جیسن ولسن اور گلین ٹرنر نے فیلڈ گول سکور کیئے۔ جمعہ کے روز پاکستان کا مقابلہ روائیتی حریف بھارت سے ہو گا