پاکستان نے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار نہیں دیا اور جب تک ایک بھی آئٹم نیگیٹو لسٹ میں ہے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار نہیں دیا جاسکتا۔ یہ بات وفاقی وزیر تجارت ظفر محمود نے لاہور چیمبرآف کامرس میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو واہگہ کے راستے افغانستان تجارت کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور بہت کی کمپنیاں بھارت سے جن اشیا کی تجارت کررہی ہیں وہ پوزیٹو لسٹ میں شامل نہیں۔اس موقع پر صنعتکاروں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت سے پاکستانی انڈسٹری تباہ ہوجائے گی اور ملک میں بے روزگاری کا ایک نیا سیلاب آجائے گا