پاکستان کا حتف سیون بابرمیزائل کا کامیاب تجربہ

babur missile

babur missile

پاکستان نے اپنے میزائل پروگرام کے تحت حتف سیون بابرمیزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ عسکری ذرائع کے مطابق میزایل سات سو کلو میڑ فاصلے پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان نے حتف سیریز کے ملٹی ٹیوب کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، حتف سیون (بابر) کروز میزائل سات سو کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اس تجربے کے ذریعے ویپن سسٹم کے ڈیزائن پیرامیٹرز اور نئی میزائل لانچ وہیکل کے تجربے میں بھی کامیابی ہوئی ہے۔
بابر کروز میزائل کم اونچائی پر مشکل علاقوں میں بھی موثر انداز میں ریڈار کو دھوکہ دے کر اپنا راستہ بناتے ہوئے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے ، بابر میزائل میں ایٹمی اور روائتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت موجود ہے جبکہ جدید ترین کروز میزائل ٹیکنالوجی ٹیریکون اور ڈی ایس میک بھی اس میزائل میں شامل ہے۔
بابر میزائل کے تجربے کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں اور سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ خالد احمد قدوائی سمیت دگر اعلی حکام بھی موجود تھے ، صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اس کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے