دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام تک پاکستان کے خلاف سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر اٹھاسی رنز بنا لیے جبکہ پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے اسے ابھی مزید چوہتر رنز درکار ہیں۔ اس سے قبل تیسرے دن پاکستان نے نامکمل اننگز دوسو اکیاسی رنز چار کھلاڑی آٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم چار سو تین رنز بناکر آوٹ ہوئی۔اسد شفیق نے انسٹھ، کپتان مصباح الحق اوروکٹ کیپر عدنان اکمل نے اکتالیس،اکتالیس رنز بنائے۔سری لنکاکے دھمیکا پرساد اور دلشن نے تین تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ ویل گدیرا اور رنگاناہیراتھ نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔اس طرح پاکستان نے ایک سو چونسٹھ رنز کی سبقت حاصل کرنے کی۔ جواب میں سری لنکن ٹیم نے دن کے اختتام تک ایک وکٹ پر اٹھاسی رنز بنالیے ہیں۔ پرانا ویتھانا بیالیس اور کمارا سنگاکارا انتیس رنز کیساتھ چوتھے روز کا آغاز کرینگے۔ سری لنکن ٹیم کو سبقت حاصل کرنے کیلئے چوہتر رنز درکار اور نو وکٹیں باقی ہیں۔