وزیر داخلہ رحمان ملک سے بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک کی ملاقات میں جوڈیشیل کمیشن سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزارت داخلہ سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں سیکرٹری سطح کی چند ماہ پہلے ہونے والے اجلاس کے فالواپ پر غور ہوا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کوہدایت کی کہ وہ بھارت کو جوڈیشیل کمیشن کے مجوزہ دورے سے آگاہ کریں انھوں نے نے بھارتی وزیرداخلہ چدم برم کیلئے نیک تمنائوں کاپیغام بھی بھجوایا۔