وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہیکہ مسلم لیگ نون کو اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ نواز شریف نے جیل اور جلاوطنی سے کچھ نہیں سیکھا۔ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کا مسئلہ سینیٹ کے ہونے والے انتخابات اور پانچواں سالانہ بجٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاجی سیاست بے نتیجہ رہیگی، دھرنوں اور گوگو کے نعرے سے حکومت تبدیل نہیں ہوگی۔ جمہوریت کو کسی صورت پٹڑی سے اترنے نہیں دیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدلیہ آزاد ہے، بدعنوانیوں کی شکایت کرنی ہے تو عدالت میں جائیں۔