سپریم کورٹ بار انتخابات،یاسین آزاد کامیاب

jeet

jeet

سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں عاصمہ جھانگیر کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار یاسین آزاد 450 ووٹ لے کر لاہور سے کامیاب ۔حامیوں نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے
سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جھانگیر کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار یاسین آزاد نے 450 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل رشید اے رضوی 422 ووٹ حاصل کر سکے ۔یاسین آزاد کی کامیابی پر ان کے حامیوں نے خوشی میں جشن منایا ۔ پولنگ کا عمل پرسکون انداز میں مکمل ہوا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔
الیکشن میں رشید اے رضوی کے حامیوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت نے یاسین آزاد کو جتوانے کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیے جبکہ پی ایل ایف کی جانب سے بھی شریف برادران پر رشید اے رضوی کی حمایت کا الزام عائد کیا گیا ۔نتائج کے بعد عاصمہ جھانگیر اور یاسین آزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدلیہ فروشوں کو شکست ہوئی ہے۔