شہباز شریف کے خلاف آرٹیکل6کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے صدرکے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ان کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہے۔وہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے،رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرف سے جو کرپشن کی جارہی ہے اس کاہمیں پتہ ہے،امریکہ ،لندن ،سوئٹزرلینڈ اوردیگرممالک میں کافی جائیدادیں بنائی گئی ہیں وہ بھی ہمیں معلوم ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہبازشریف نے دس ریسٹ ہائوسز کوسی ایم ہاس ڈی کلیئر کررکھا ہے ن لیگ یادرکھے اسے وزیراعظم ہاوس نہیں ملنے والا جب الیکشن آئے گا دیکھیں گے رحمان ملک نے کہا کہ شہبازشریف تقریر کے دوران اپنے ہوش میں نہیں تھے میں انھیں تنبہیہ کرتا ہوں کہ صدرکیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔
عمران خان کو جلسے کی اجازت دیتے وقت ہدایت کی گئِی ہے کہ وہ آئینی ادارے کیخلاف بات نہیں کرسکتے وہ بھی خلاف ورزی کررہے ہیں۔رحمان ملک نے کہا کہ افغانستان سے پکڑے جانیوالے اکثرخودکشوں اوردہشتگردوں کا تعلق پاکستان میں قائم افغان پناہ گزین کیمپوں سے ہے اب بھی دہشتگرد افغانستان سے آکرحملے کرتے ہیں آئی ایس آئی کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا گیا بی بی سی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے۔