امریکا میں برفانی طوفان نے زندگی مفلوج کردی

snow fall

snow fall

امریکا میں برفانی طوفان نے زندگی مفلوج کردی، چھ کروڑ افراد متاثر ہونے کا امکان ہیمیساچوسٹس میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ سخت سردی کے باجود وال اسٹریٹ کے باہر سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق برف باری کے باعث سب سے زیادہ متاثر شمال مشرقی ریاستیں ہوئی ہیں۔ پین سلوانیا میں برف باری کے باعث علاقے میں گاڑیوں کا چلنا مشکل ہوگیاہے۔ ایئرپورٹس پر ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ ہزاروں مسافر محصور ہوگئے ہیں۔
گیارہ لاکھ افراگھر بجلی سے محروم ہیں۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس برف باری میں چھ کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ادھر وال اسٹریٹ کے باہر احتجاج کرنے والے کچھ لوگوں نے قریبی زکوٹی پارک میں پناہ لی ہے۔ گزشتہ روز نیویارک حکام نے ان کے چھ جنرٹرز اٹھالئے تھے۔ سخت سردی کے باوجود مظاہرین وال اسٹریٹ کے باہر موجود ہیں۔