گیس چرانے والے کو چودہ سال تک سزا ہوگی ، ڈاکٹر عاصم

asim hussain

asim hussain

وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ گیس چوری کا قانون بن گیا ہے جس پر یکم نومبر سے عمل ہوگا۔ گیس چوری کرنے والے کو چودہ سال تک سزا ہوسکتی ہے۔ نئے کنکشن بھی نہیں دیے جائیں گے۔
فیڈریشن ہاس کراچی میں تاجروں سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کی قلت شدید ہوسکتی ہے جس کے لیے ایل این جی درآمد کررہے ہیں ۔ گیس بحران کا حل شارٹ ٹرم میں نہیں لانگ ٹرم میں ہے۔اب آئل ڈمپنگ ختم اورافغانستان کو پٹرول اور ڈیزل صرف ٹیکس دے کر برآمد ہوگا۔ وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران کے حل کے لیے پٹرولیم پالیسی میں مراعات بھی دے رہے ہیں۔