کراچی میں وکیل وحید الرحمان کے قتل کے خلاف وکلا نے آج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ وکلا کی جنرل باڈی اجلاس میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے وکیل کے ورثا کو معاوضہ اور قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ وکلا کے عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور جیل سے لائے گئے قیدی اور ان کے خاندانوں کو بھی سخت اذیت کا سامنا کر نا پڑا۔