بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ موسلادھاربارش کا امکان ہے۔ ساحلی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ مچھیروں کو سمندر سے دور رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے زیریں علاقوں اور بلوچستان میں لسبیلہ، گوادر اور مکران کے ساحلی علاقوں پر بارشوں کے ساتھ ملک کے بالائی علاقے مالاکنڈ، گلگت بلتستان،کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔