پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اکرام اللہ کو قتل کر دیا۔ تھانہ بھانہ مانڑی کی حدود میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اکرام اللہ گھر کے قریب واقع مسجد سے نماز پڑھ کرواپس آ رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اکرام اللہ کا تعلق صوابی سے تھا۔ ان کی تدفین منگل کو آبائی علاقے میں کی جائے گی۔