سہ ملکی ہاکی سیریز میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم پاکستان نے بہتر گول اسوسط پر فائنل میں جگہ بنالی۔ آسٹریلیا میں کھیلے جارہے سہ ملکی ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستان کی جانب سے پینلٹی کارنر ماہر سہیل عباس نے گیند کو جال میں پہنچایا۔ جواب میں بھارتی کھلاڑی نے گول داغ کر مقابلہ پہلے ہاف میں ایک ایک سے برابر کردیا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے گول کرنے کی کوشش جاری رہی جوبے کار ثابت ہوئیں اور مقابلہ برابر کی صورت میں ختم ہوا۔ تین نومبر کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل میچ پرتھ میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں آسٹریلیا ناقابل شکست رہا ہے، پاکستان کو میزبان ٹیم کیخلاف دونوں میچز میں شکست کا سامنا رہا جبکہ روایتی حریف بھارت سے پہلا میچ تین تین گول سے برابر رہا تھا۔