بھارت کے تعاون سے افغانستان سے ایران کی بندرگاہ چاربہار تک نوسوکلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھانے کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔ افغانستان سے چابہاربندرگاہ تک کا فاصلہ تقریبا نوسوکلومیٹر ہے جبکہ یہی فاصلہ پاکستان کے مغرب میں واقع بندرگاہ گوادر سے محض بہتر کلومیٹر ہے ۔ اس منصوبے سے بھارتی کمپنیوں کو براہ راست افغانستان کی معدنیات تک رسائی اور ڈھیروں وسائل میسر آئیں گے ۔ بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ریلوے منصوبہ کابل کا اسلام آباد پر انحصارکم کرنے میں مددگار ہوگا ۔