سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق اجلاس کل ہو گا جس کی صدارت وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صنعتوں، کمرشل اور سی این جی میں برابر لوڈ شیڈنگ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تا کہ لوڈ شیڈنگ کا بوجھ مشترکہ طور پر برداشت کیا جا سکے۔ اس سے پہلے وزارت پٹرولیم نے مختلف شعبوں سے لوڈ شیڈنگ سے متعلق سفارشات طلب کر لی تھیں۔ رواں سردیوں میں گیس کی کمی 1.2 سے 2بلین کیوبک فیٹ تک ہو گی یہ ملک میں گیس کی سب سے زیادہ کمی ہو گی۔ تا ہم حکومت آئندہ برس تک ایل این جی کی درآمد کر کے اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے