امریکا کے سابق وزیر خارجہ ہینری کیسنجر نے کہاہے کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کیلئے طالبان سیمذاکرات پر اعتراض نہیں، لیکن پہلے پڑوسی ملکوں پاکستان، ایران اور بھارت سے بات چیت کی جائے۔ واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک ووڈرو ولسن انٹرنیشنل سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی وزیر خارجہ ہینری کیسنجر کا کہنا تھا افغانستان میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ غیر ضروری تھا۔ جنگ کے خاتمے کیلئے طالبان سے مذاکرات کرنا درست نہیں۔ اگر مذاکرات ہوتے بھی ہیں تو وہ پڑوسی ممالک سے ہونے والے مذاکرات کی روشنی میں ہونے چاہئیں۔ کیسنجر کا کہنا تھا کہ اگر وقت سے پہلے فوج واپس بلائی گئی تو امریکا کا خطے میں اثر رسوخ ختم ہوجائیگا۔