لاہور ہائی کورٹ نے مال روڈپر جلسے اور ریلیوں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر فوری عمدرآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے مال روڈ پر جلسے اور ریلیوں پر چند ماہ قبل پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔ اس کے باوجود اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا۔ تاجروں کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مال روڈ پر جلسے اور ریلیوں کیباعث کاروبار زندگی کو مشکلات لاحق ہیں تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ عدالت نے تاجروں کی درخواست پر پنجاب حکومت کو مال روڈپر جلسے اور ریلیوں پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کا فوری حکم دیدیا۔