فیصل آباد میں مقامی عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ باپ کے ہاتھوں زنجیر میں جکڑی گئی تین سالہ آمنہ کو تین نومبرکو عدالت میں پیش کیا جائے۔ یہ حکم ننھی آمنہ کی والدہ قیصرہ کی طرف سے دائر کی گئی حوالگی کی درخواست کی سماعت کے دوران دیا گیا معصوم آمنہ کو چھبیس اکتوبر کو بازیاب کرائے جانے کے بعد مقامی عدالت نے بچی چچا آصف خان کی درخواست پر اس کے سپرد کرنے کا حکم دیا تھا۔ آصف خان نے فاضل عدالت میں جمع کروائے گئے حلفیہ بیان میں اپنے گھر کا ایڈریس غلط لکھا تھا ۔ آمنہ کی والدہ قیصرہ نے بچی کی حالت زار دیکھنے کے بعد بچی کی حوالگی کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے اس درخواست پر بچی کو عدالت میں پیش کرنیکا حکم دیا ہے۔