تین نومبر کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف یوم سیاہ

karachi

karachi

کراچی : سابق صدر پرویز مشرف کے تین نومبر دو ہزار سات کے غیر آئینی اقدامات کیخلاف آج ملک بھر کے صحافی، وکلا اور سول سوسائٹی کی تنظیمیں یوم سیاہ منارہی ہیں۔ وکلا کی جانب سے یوم سیاہ کے موقع پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ وکلا اس موقع پر عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ صحافی، وکلا اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے تحت ریلیوں اور سیمینارز ہوں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے تین نومبر دو ہزار سات کو اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کو ان کے منصب سے ہٹاتے ہوئے ججز نظربند کردیئے تھے۔ غیر آئینی اقدام کے تحت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بھی پابندیاں لگائی گئی تھیں۔