امریکی سینیٹروں جیک ریڈ اور ٹام اڈیل نے الزام لگایاہے کہ پاکستان افغانستان میں لگائی بجھائی کررہاہے، انتباہ کردیا، چند ہفتوں میں واضح ہوجائیگا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی میں پاکستان پر بھروسہ کیا جا سکتاہے یا نہیں۔ واشنگٹن میں انٹیلی جنس کمیٹی کے ارکان ڈیموکریٹک سینیٹرز جیک ریڈ اور ٹام اڈیل نے میڈیا کو بتایا کہ چند ہفتوں میں واضح ہوجائیگا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی میں امریکا کا ساتھ دیگا یا نہیں۔ اڈیل کا کہنا تھا پاکستان کی اعلی قیادت پر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کیلئے دبا ڈالاہے۔ اور آئندہ چند ہفتے پاکستان کیلئے نہایت اہم ہونگے۔ ریڈ نے کہاکہ امریکا کی مدد کیلئے پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرناہوگی۔