حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گل بدین حکمت یار نے کہا ہے کہ پاکستان کے کردار کے باعث افغان عوام پاکستان سے اعتبار اٹھ چکا ہے اور پاکستان اب افغانستان میں امن کی بحالی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل نہیں رہا۔ انٹرویو میں گل بدین حکمت یار نے کہا پاکستان اب اس قابل نہیں کہ وہ افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے مثبت کردار ادا کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاستدانوں کے کردار کے باعث افغانستان کے عوام کا اعتبار پاکستان سے ختم ہو چکا ہے۔ گل بدین حکمت یار نے مزید کہا کہ پاکستان نے امریکا کو راضی کرنے کے لئے مجاہدین کو ناراض کیا مگر اب امریکا بھی پاکستان سے ناراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان جنگ میں امریکا کا ساتھی بن گیا اور اسے اپنیہوائی اڈے استعمال کے لیے دیئیجہاں سے اڑ کرامریکی طیارے بمباری کرتے اور بے گناہ افراد جاں بحق ہوتے۔