لاہور ہائیکورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اشتر اوصاف علی کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کے لئے لوگوں کے انٹر ویو کئے لیکن بعد میں تمام افراد کو نظر انداز کرتے ہوئے سیاسی بنیادوں پر اشتر اوصاف علی کو تعینات کردیا گیا۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ یہ تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے۔ جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری پراسیکیوشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔