امریکا میں سرمایہ داری نظام کے خلاف جاری تحریک کے حامیوں نے ملک کے پانچویں بڑی بندرگاہ پر کام معطل کرکے نظام مفلوج کردیا، دوسری جانب امریکا میں غربت کی شرح بڑھنیکا انکشاف ہوا ہے۔ امریکا کے میں سماجی ناانصافی اور مالی ناہمواری کے خلاف جاری تحریک چھٹے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے۔ آک لینڈ میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے دوران چار مظاہرین اور متعدد پولیس افسران کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ مظاہرین نے آہنی سلاخوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا۔ آک لینڈ میں پورٹ پر کام بند ہونے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا سرکاری طور پر تخمینہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔ ادھر امریکا میں تازہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں بیروزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے۔ دوکروڑ سے زائد امریکی دو ہزار دس میں مزید غربت کا شکار ہوئے جبکہ ان میں سے پچاس فیصد غربت کی لکیر سے بھی نیچے چلے گئے ہیں۔