لاہور میں شادی کی تقریب میں پولیس اور شہریوں کے درمیان فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ لاہور کے علاقے گلشن راوی میں شادی کی تقریب کے دوران لوگوں نے فائرنگ کی جس پر پولیس نے روکنے کی کوشش کی جس پر پولیس اور شادی میں موجود لوگوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر شادی کی تقریب سے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ شادی میں شرکت کیلئے آنے والے لوگوں نے شراب پی ہوئی تھی اور وہ فائرنگ کررہے تھے جنہیں روکنے پر ان افراد نے پولیس کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا۔