کراچی میں ایک ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے کے الزام میں سات رینجرز اہلکار حراست میں لے لئے گئے۔ اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکلیں چوری کرنے میں ملوث دو رینجرز اہلکاروں کو حراست میں لیکر رینجرز کے حوالے کیا۔ رینجرز اہلکاروں سے تفتیش کے بعد مزید پانچ اہلکار گرفتار کئے گئے۔ ملزمان نے ایک ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چرانے اور انہیں اندرون سندھ فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ کمانڈنٹ سچل رینجرز برگیڈئیر وسیم ایوب نے ذرائع کو بتایا کہ رینجرز اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کردی گئی ہے، جلد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔